کولئی پالس کوہستان، پولیس نے 2 فریقین کے درمیان تنازعہ اراضی حل کرا دیا

پیر 28 اپریل 2025 15:41

پالس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) کولئی پالس کوہستان پولیس نے 2 فریقین کے مابین عرصہ دراز سے تنازعہ اراضی کو ڈی آر سی ممبران کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کروا دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق ڈی پی او امجد حسین خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کوز پارو تحصیل شاہ نے اپنی ذاتی دلچسپی، انتھک محنت و کوشش سے ڈی آر سی چیئرمین و دیگر ممبران تھانہ کوز پارو اور علماء کرام کے ساتھ مل کر دو فریقین کے مابین تنازعہ اراضی جن میں فریقین اول منشی ولد نعمان قوم آزاد خیل سکنہ بر پالس فریقین دوئم مشور ولد حجاب قوم جلکھن خیل سکنہ بر پالس کے درمیان تنازعہ اراضی کو سیر غازی آباد میں جرگہ منعقد کر کے فیصلے کا اختیار حاصل کیا اور اس دیرینہ تنازعے کو شریعت محمدی کے تحت حل کرنے کا فیصلہ صادر کیا۔

فریقین اس فیصلے کو من و عن تسلیم کرنے کے پابند ہو گئے۔ فریقین کے مابین نقصان کا خطرہ بھی مکمل طور پر ٹل گیا۔ دونوں فریقین نے ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈی آر سی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں بغلگیر ہو کر بھائی بھائی بن گئے۔

متعلقہ عنوان :