Live Updates

محمد طاہر کھوکھر کے برادر نسبتی اور میجر جنرل وسیم حیدر کے بڑے بھائی جاوید حیدر طویل علالت کے بعد داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے

پیر 28 اپریل 2025 15:44

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر کے برادر نسبتی اور میجر جنرل وسیم حیدر کے بڑے بھائی جاوید حیدر طویل علالت کے بعد داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے، صوابی کی فضاء سوگوار ہر آنکھ اشک بار ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں صوابی میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب، دوست احباب، سیاسی، سماجی، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی جنازے کے موقع پر فضا انتہائی سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

مرحوم جاوید حیدر ایک خوش اخلاق ملنسار اور خدمت گزار شخصیت کے مالک تھے، جو ہر دلعزیز ہونے کے ناطے معاشرتی حلقوں میں خاص مقام رکھتے تھے ان کی وفات سے اہل علاقہ ایک شفیق دوست اور عظیم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر شیخ مختار اعوان اور جنرل سیکرٹری محمد امجد بھٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے محمد طاہر کھوکھر سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر آزاد کشمیر، پاکستان بھر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے بیانات میں جاوید حیدر کی عوامی خدمات اور ان کی اعلیٰ اخلاقی صفات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان صوابی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاشرکائے جنازہ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے آمین۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات