جدہ میں ہالی وڈ فلمساز سپائک لِی کی زیرِ نگرانی آج سے ڈائریکٹرز پروگرام کا آغاز

پیر 28 اپریل 2025 15:47

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)سعودی عرب کے شہر جدہ میںریڈ سی لیبس کے تحت معروف فلمساز سپائک لِی کی زیرِ نگرانی نیا ڈائریکٹرز پروگرام شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق تین مئی تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں سعودی عرب، ایشیا،افریقہ اور عرب دنیاسے تعلق رکھنے والے 15 ابھرتے ہوئے فلم ساز شرکت کریں گے۔