ادیب نیازسواتی کا 84 واں یوم پیدائش (کل)منایا جائیگا

پیر 28 اپریل 2025 17:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)اردو اور ہندکو کے ممتاز مزاح گو شاعر اورادیب نیاز سواتی کا84 واں یوم پیدائش (کل) منگل کو منایا جائیگاوہ -29اپریل 1941 کو پیداہوئے انکے شعری مجموعے کلیات نیاز اور بے باکیاں کے نام اشاعت پذیر ہوئے وہ 13اگست1995 کو ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔