وزیر صحت بلوچستان بخت محمدکاکڑ نے شیرانی میں نوزائیدہ بچوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ نئے وارڈ کا افتتاح کردیا

پیر 28 اپریل 2025 18:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیرصحت بخت محمدکاکڑ نے طبی مرکز آر ایچ سی مانی خواہ شیرانی میں نوزائیدہ بچوں کیلئے MNCH کےنام منسوب جدید سہولیات سے آراستہ نئے وارڈ کا افتتاح کردیا،اس موقع پر انھوں نے طبی مرکز آر ایچ سی مانی خواہ شیرانی کا دورہ کرکےمختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طبی عملے کی حاضری چیک کی،صوبائی وزیر صحت نے عوام کو فوری اور بروقت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر صوبے کے مختلف اضلاع کے طبی مراکز اور ہسپتالوں کے اچانک دورے کرکے عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لے رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔