Live Updates

پہلی سپرلیگ ویمن تھروبال 9 مئی سے کراچی میں شروع ہوگی

پیر 28 اپریل 2025 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی سپرلیگ ویمن تھرو بال 9 مئی سے کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق لیگ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور لیگ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 3 مئی تک کروا سکتے ہیں اور لیگ 11 مئی تک جاری رہے گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات