لڑکوں کا رنگ گہرا ہی پسند ہے، آر جے مہوش اور چہل کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھرسرگرم

پیر 28 اپریل 2025 22:42

لڑکوں کا رنگ گہرا ہی پسند ہے، آر جے مہوش اور چہل کی ڈیٹنگ کی افواہیں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) بھارتی ا?ر جے مہوش کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کی یوزویندر چہل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو ہوا دے دی ہے۔ا?ر جے مہوش اپنی ایک نئی ویڈیو کی وجہ سے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں جس میں وہ مردوں کے رنگ پر دلچسپ تبصرہ کرتی نظر ا?ئیں۔ مہوش، جن کا نام حال ہی میں کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، نے اپنی ویڈیو میں کہا، ’گورے لڑکے بھی اچھے لگتے ہیں، لیکن سانولے لڑکوں میں ادرک والی چائے جیسی بات ہے۔

چائے ویسے بھی مزے دار ہوتی ہے، لیکن تھوڑی سی ادرک ہو جائے تو پھر واہ واہ۔‘مہوش نے مزید کہا، ’ہماری دادی ایسے لڑکوں کو گندمی رنگ والے نمکین چہرے کہتی تھیں۔ اب سمجھ ا?یا، دادی۔ ہم ہندوستانی لڑکیوں کو اپنی چائے اور لڑکوں کا رنگ تھوڑا گہرا ہی پسند ا?تا ہے۔

(جاری ہے)

سانولے لڑکوں کو جا کے بتا دو کہ میں objectify نہیں کر رہی، لیکن تم ساڈی دال میں تڑکا ہو۔

‘انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجابی میں لکھا، ’کالے دے لباس دی شوقین اے کٴْڑی، پاس پاس ا?ئے تیرے کالے رنگ توں۔‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ چہل نے بھی ا?ر جے مہوش کے اس پوسٹ کو لائک کیا، جس سے ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔یاد رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی شادی دسمبر 2020 میں ہوئی تھی، تاہم فروری 2025 میں دونوں کو باندرہ فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کی درخواست دی۔ عدالتی فیصلے کے بعد، دونوں کی باقاعدہ طلاق 20 مارچ 2025 کو ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق چہل نے دھناشری کو 4.75 کروڑ روپے ادا کیے۔