وزیرداخلہ محسن نقوی کی وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت. جانی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 28 اپریل 2025 23:08

وزیرداخلہ محسن نقوی کی وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :