مانی پوڈکاسٹ کے دوران اپنے مرحوم بھائی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

پیر 28 اپریل 2025 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)اداکارسلمان ثاقب شیخ المعروف مانی پوڈکاسٹ کے دوران اپنے مرحوم بھائی ہدایتکار حسن کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے۔احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھائی کی اچانک موت ہمارے لیے بہت بڑا نقصان تھا اور اس کی موت بہت اچانک ہوئی۔ اداکار نے احمد علی بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ بھی اس کے قریب تھے اور اسے بہت یاد کرتے ہیں کیونکہ آپ سب حسن کے بہت اچھے دوست تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک اس نقصان پوری طرح سے قبول نہیں کر سکے جب اس کا انتقال ہوا تو ہمیں یقین نہیں ہو رہا تھا کہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہا۔مانی نے کہا کہ جب والد کا انتقال ہوا تو ہم جانتے تھے کہ ایک خاص عمر کو پہنچنے کے بعد ہر انسان کو یہ دنیا چھوڑ کر جانا ہے لیکن حسن کی جوان موت نے ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حسن کو کینسر تھا اور ہم نے اس کا علاج کروانے اور اس کی زندگی بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اب میرا بیٹا مزمل ناصرف حسن جیسا نظر آتا ہے بلکہ اس میں حسن جیسی خوبیاں بھی ہیں اور وہ حسن کا پسندیدہ بچہ تھا تو اب میں مزمل میں حسن کو دیکھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :