شاہ رخ خان کی سٹاف ممبر سے خوش دلی سے ملنے کی ویڈیو وائرل

پیر 28 اپریل 2025 23:18

شاہ رخ خان کی سٹاف ممبر سے خوش دلی سے ملنے کی ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)شاہ رخ خان کی ممبئی ایئرپورٹ پر پرانے سٹاف ممبر سے خوش دلی سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔شاہ رخ خان 27اپریل کو اپنی منیجر پوجا دادلانی کے ساتھ ممبئی واپس پہنچے، ایئرپورٹ سے نکلتے وقت وہ ایک شخص سے گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے نظر آئے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق یہ شخص سمیر ہے، جو شاہ رخ کے سٹاف میں 22 سال تک شامل رہا۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کو ہلکی نیلی جیکٹ، سفید شرٹ اور نیلی جینز میں دیکھا گیا۔ایئرپورٹ سے روانگی کے بعد وہ پالی ہل میں اپنے عارضی گھر کی طرف گئے، کیونکہ ان کا گھر منت اس وقت تزئین و آرائش کے مراحل میں ہے۔دوسری جانب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شاہ رخ خان اس سال پہلی مرتبہ میٹ گالا میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :