میں وہی پراجیکٹس کرتا ہوں جو اسلامی تعلیمات پر پورا اترتے ہیں، حمزہ علی عباسی

پیر 28 اپریل 2025 23:18

میں وہی پراجیکٹس کرتا ہوں جو اسلامی تعلیمات پر پورا اترتے ہیں، حمزہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ پراجیکٹس ہمیشہ اسلامی تعلیمات کو مدِ نظر رکھ کر چنتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں ہر پراجیکٹ اسلامی تعلیمات اور اسلامی دائرے میں رہتے ہوئے منتخب کرتا ہوں،ہمارے کئی ڈرامے بہترین بن رہے ہیں جس میں غلط کو غلط دکھایا جا رہا ہے، ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر اداکار ایک دوسرے کو چھو نہیں رہے ہیں، خواتین نے ڈھیلے اور مناسب لباس پہنے ہوئے ہیں تو ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :