نیئرحسین بخاری کی جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی شدید مذمت

وطن دشمن انسانیت دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

پیر 28 اپریل 2025 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئرحسین بخاری نے جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وطن دشمن انسانیت دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ دھماکے میں چھ شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرا افسوس ہے ،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔ انہوںنے کہاکہ وطن دشمن انسانیت دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ دھماکے میں جانبحق شہریوں کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔