ڈائریکٹوریٹ آف لیبر خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پیر 28 اپریل 2025 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)ڈائریکٹوریٹ آف لیبر خیبرپختونخوا نے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور اس کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے مالی سال 25-2024کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پہلی بار ''چائلڈ لیبر سروے 2024'' کامیابی سے مکمل کر لیاگیا ہے اسی طرح اٹھارہ سال کے طویل عرصے کے بعد یوم مزدور یکم مئی2024 سرکاری سطح پر بھرپور انداز میں منایا گیاتھا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی خیبرپختونخوا حکومت نے محنت کشوں کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے کم از کم اجرت میں اضافہ کیا گیا جس کے تحت اجرت 32,000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 36,000 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے اور صنعتی و تجارتی اداروں میں اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہی''آکوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی رولز'' پر سہ فریقی مشاورت مکمل کر کے انہیں محکمہ قانون خیبرپختونخوا کو ارسال کر دیا گیا جنوبی وزیرستان لوئر میں ضلعی دفتر برائے لیبر اور ویٹس اینڈ میئرز قائم کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو مقامی سطح پر سہولت فراہم کی جا سکے محنت کشوں کو ان کی اجرتیں مقررہ بینکوں کے ذریعے ادا کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی فیکٹریوں، دکانوں اور تجارتی اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ''لیبر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LMIS)'' کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس کے ذریعے محنت کشوں کے ڈیٹا کو مؤثر انداز میں محفوظ اور منظم کیا جائے گاخیبرپختونخوا میں صنعتی اداروں کی مجموعی تعداد 1,329 ہے جو 10 یا اس سے زائد کارکنان کو ملازمت فراہم کر رہی ہیں سال 25-2024 کے دوران 24 نئی فیکٹریوں کا اندراج عمل میں آیا سال 25-2024میں 338 نئے افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے 25-2024 کے دوران لیبر انسپکٹرز نے 31,600 معائنے کیے گئے، جن میں 5,557 مقدمات میں قانونی کارروائیاں کی گئیں جبکہ 56,474 دکانوں کے معائنے بھی مکمل کیے گئے 8,182 مقدمات میں قانونی کارروائیاں کی گئیں لیبر کورٹس نے 9,935 مقدمات کے فیصلے سنائے اور 23.696 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے صوبے میں چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلیے 12,312 معائنہ جات کیے گئے 131 مقدمات عدالتوں میں دائر کیے گئے، جن میں سے 138 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا لیبر کورٹس نے 325,000 روپے جرمانہ عائد کیا ورکرز ایجوکیشن ونگ نے مالی سال 25-2024 میں 360 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں 7,548 شرکاء نے حصہ لیا بیسک ورکرز ایجوکیشن کے 152 تربیتی سیشنز ہوئے جن میں 3184 شرکاء نے شرکت کی انسانی حقوق، ملازمت کی حفاظت اور فائر فائٹنگ جیسے موضوعات پر مختلف تربیتی سیشنز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا خیبرپختونخوا صنعتی تعلقات ایکٹ 2010 کے تحت14 نئی ٹریڈ یونینز رجسٹر کی گئیں، جن کی کل تعداد 484 تک پہنچ گئی 137 سی بی اے کا تعین کیا گیا19 نئی ایسوسی ایشنز رجسٹر کی گئیں 191 یونینز نے فیڈریشنز سے وابستگی حاصل کی ڈائریکٹوریٹ آف لیبر خیبرپختونخوا نے محنت کشوں کے حقوق کے فروغ، ان کے بہتر کام کے حالات کی فراہمی، اور مجموعی طور پر مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں اور یہ عمل آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا�

(جاری ہے)