صوبائی وزیر میرعلی حسن زہری کی کوششوں سے 55کروڑ روپے کی لاگت سے ساکران روڈ منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ،میئرمیونسپل حب

پیر 28 اپریل 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابوفیض محمد شیخ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹو میرعلی حسن زہری کی کوششوں سے 55کروڑ روپے کی لاگت سے ساکران روڈ منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں عوامی وفوداورپاکستان پیپلزپارٹی کونسلران سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نےساکران روڈ منصوبے کو ضلع حب کی ترقی کیلئے اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میر علی حسن زہری کی قیادت میں ضلع حب کی ترقی کے جامع پلان کی تحت ترقیاتی کام جاری ہیں ،ساکران روڈمنصوبہ کی تکمیل سے صنعتی شہرکی سٹرکچر ڈویلپمنٹ کی بدولت نیا شہر سامنے آئیگا ،تمام اسٹریٹ میں ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ ساکران روڈ اورسیوریج سٹرکچر کی تعمیر سے ماڈرن سٹی کا قیام ممکن ہوگا ۔