غ*ممتاز قبائلی، سماجی اور سیاسی شخصیت حاجی سردار داد خان سنجرانی انتقال کر گئے

پیر 28 اپریل 2025 23:10

uدالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)ممتاز قبائلی، سماجی اور سیاسی شخصیت حاجی سردار داد خان سنجرانی انتقال کر گئے مرحوم، سردار محمد ہاشم خان سنجرانی کے بڑے صاحبزادے تھے۔ وہ نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سردار رفیق شیر، جمعیت علمائے اسلام چاغی کے ناظم عمومی سردار نجیب سنجرانی اور میر محمد وسیم خان سنجرانی کے بڑے بھائی تھے مرحوم کا رشتہ قبائلی رہنما حاجی میر محبوب علی سنجرانی کے داماد اور قبائلی رہنما حاجی میر احمد علی خان سنجرانی کے ماموں زاد بھائی کے طور پر بھی استوار تھا۔

وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے پھوپھی زاد بھائی، چیف آف چاغی سردار حاکم علی خان سنجرانی اور سردار شاہ محمود خان سنجرانی کے چچازاد بھائی تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم،سردازادہ علاالدین خان سنجرانی، میر قمرالدین خان سنجرانی اور میر برکت علی سنجرانی کے والد تھے، جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی سردار عاطف علی سنجرانی، میر سعادت خان سنجرانی، میر وزیر خان سنجرانی اور حاجی عصمت اللہ آنیشینی ان کے داماد ہیں مرحوم کی وفات پر قبائلی حلقوں، سیاسی رہنماں اور عوامی نمائندوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بروز منگل نماز جنازہ آج نو بجے دالبندین میں ادا کی جائیگی اور فاتحہ خوانی دالبندین سنجرانی ہاوس لی جائیگی۔