
آئی پی ایل،14 سالہ کھلاڑی نے یوسف پٹھان کا 15 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا
رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وائیبھو نے صرف 35 گیندوں پرتیز ترین سنچری داغ دی
منگل 29 اپریل 2025 11:44
(جاری ہے)
واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کا ہے۔ یونیورس باس نے 2013 میں رائل چینلجرز بینگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونے واریئر کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
سوریاونشی نے بطور بھارتی کھلاڑی یوسف پٹھان کا ریکارڈ توڑا، یوسف نے 2010 کے ایونٹ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینز کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ تاہم گزشتہ روز ہونے والے میچ میں سوریاونشی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت راجستھان رائلز نے صرف 15.5 اوورز میں 210 رنز کا ہدف عبور کر کے میچ جیتا۔ ان کے ساتھ یشسوی جیسوال نے بھی شاندار 70 رنز کی اننگز 40 گیندوں پر کھیل کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہی نہیں بلکہ سوریاونشی نے محض 17 گیندوں پر 50 رنز مکمل کر کے آئی پی ایل 2025ء میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کی طرف سے شبمن گل نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر نے 26 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جس کی بدولت گجرات نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 209 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
ڈینیئل مدویدیف اور کیسپررڈ میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بابر اعظم اور رضوان کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے بھی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول جاری
-
بھارت: کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں قتل
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے سے باہر ہونے کے دہانے پر
-
عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے ہیرو ہیں
-
پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا
-
آئی پی ایل، 14سالہ سوریہ ونشی نے سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.