ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد نصیراحمد تنولی کی داخلہ مہم کے حوالہ سے گلی بٹنگی نتھیا گلی میں مقامی عمائدین سے ملاقات

منگل 29 اپریل 2025 14:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سکول داخلہ مہم 2025ءکے سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد نصیر احمد تنولی اور سرکل نتھیا گلی کی ہر دلعزیز شخصیت اور آفیسر سردار عمران نے گلی بٹنگی نتھیاگلی میں مقامی عمائدین سے ملاقات کر کے انہیں سکول داخلہ مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈی ای او نصیر احمد تنولی نے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں جس کیلئے ہم سب نے مل کر اپنے حصہ کا کام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے گورنمنٹ کے بے مثال ادارہ کا جلد انتخاب کریں۔

شہریوں کو چاہئے کہ وہ نہ صرف اپنے بچوں کو بلکہ دوسرے بچوں کو بھی سکول بھیجنے میں مدد کریں، یہ آپ کی سماجی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے بچوں کے اندراج کیلئے سکول میں داخلہ مہم شروع کر رکھی ہے، اس اقدام کا مقصد سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں لانا ہے، یہ مہم صوبہ کے تمام اضلاع میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ حکومت طلبہ کو ضرورت پڑنے پر سیکنڈ شفٹ کے سکولوں میں بھی داخلہ دیکر سہولت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :