ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل ریپس اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف بدمزگی اور بعد کی پیدا صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کروا دیا گیا

منگل 29 اپریل 2025 14:22

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور میں میڈیکل ریپس اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف ہونے والی بدمزگی اور اس کے بعد پیدا صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر او پی ڈی لیڈی ڈاکٹر شگفتہ الطاف اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر طواف، ڈی ایم ایس عدنان تاج اور ڈاکٹر یاسر نے باہمی ضوش اسلوبی سے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کروا کر دونوں فریقین سیکورٹی آفیسر ایوب اور میڈیکل ریپ عامر کو بغل گیر کروا دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق سپروائزر چوہدری حسرت زمان، سپروائزر سیف اﷲ خان، دیگر سٹاف ممبران اور میڈیکل ریپس کے نمائندگان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :