سرگودھا،شہری کی پیمانہ کم ہونے کی شکایت پر پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا

منگل 29 اپریل 2025 16:08

ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)شہری کی پیمانہ کم ہونے کی شکایت پر پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی میں شہری نے نجی پٹرول پمپ کا پیمانہ کم ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے انتظامیہ سے شکایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر کے فوری نوٹس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری ایکشن میں متعلقہ پٹرول پمپ کو چیک کیا اورکم پیمانہ کی شکایت پرسیل کردیا۔