سیالکوٹ ، بجلی چوری کرنے والے 11 افراد کے خلاف مقدمات درج

منگل 29 اپریل 2025 16:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سیالکوٹ میں ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں رد و بدل کر کے بجلی چوری کرنے والے 11افراد کےخلاف مقدمات درج کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ر دوبدل کی رپورٹ پر بجلی چوری کرنے پر تھانہ کوتوالی کی حدود سے زوہیب الحسن، تھانہ صدر سیالکوٹ کی حدود سے مزمل، بشات نور اورسلمان ظفر، تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود سے عرفان، گلزار، تھانہ بمبانوالہ کی حدود سے فیاض، تھا نہ سمبڑیال کی حدود سے سعود اور مسعود، تھانہ بیگوالہ کی حدود سے ارسلان اور تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے علی رضا کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :