Live Updates

خالد مگسی کی چیک ری پبلک کے وفد سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت دنیا بھر میں اعلی معاوضوں پر کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر

منگل 29 اپریل 2025 17:29

خالد مگسی کی چیک ری پبلک کے وفد سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے چیک ریپبلک کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ چیک ریپبلک کے سفیر نے پاکستان میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اسکالرشپس دینے کی پیشکش کی، جو دونوں ممالک کے درمیان علمی اور تحقیقی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ملاقات میں سائنس، ٹیکنالوجی اور ابھرتی ہوئی سائنسز میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر نے عالمی انوویشن انڈیکس میں پاکستان کی بہتر درجہ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت دنیا بھر میں اعلی معاوضوں پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی اور عالمی سطح پر اس کے مقام کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی افرادی قوت کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر ملک کا مزید اچھا مقام حاصل کیا جا سکے۔خالد حسین مگسی نے اس ملاقات میں میٹرولوجی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ صنعتوں کی ترقی اور معیار کی یقین دہانی کے لیے اس شعبے کی مضبوطی ضروری ہے۔ انہوں نے چیک ریپبلک کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے نوجوان سائنسدانوں اور ٹیکنالوجسٹس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پیشکش کی، جو دونوں ممالک کے درمیان علم اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات