Live Updates

اکاؤنٹس کی تعلیم کی افادیت دن بدن بڑھ رہی ہے‘حبیب اللہ پرنسپل سکینزملتان

منگل 29 اپریل 2025 23:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) سکینز سکول آف اکاؤنٹنیسی کے پرنسپل حبیب اللہ نے کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی تعلیم کی افادیت دن بدن بڑھ رہی ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء طالبات آج پاکستان اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب سے اکاؤنٹس کے ماہر اساتذہ کاشف عدیل ٖ ارسلان عارف ڈاکٹر قیصر مقبول نے کہا کہ ادارہ ہذا میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف بھی خاص توجہ دی جاتی ہے ہمارے طلبہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی سب سے آگے ہیں یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والوں کا مستقبل بہت روشن ہے ان کو آگے بڑھنے کے تمام طریقے بتائے جاتے ہیں اور ان کی کیریئر کونسلنگ بھی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مسز ندرت ذاکر‘ مسز فریال احمد ٖ حافظ کاشف و دیگر اساتذہ نے کہا یہاں پر طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی کی جاتی ہے غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں اور ان کے جسم اور دماغ کو توانہ رکھتی ہیں تقریب میں طلباء طالبات نے خاکے ڈرامے اور ٹیبلوز پیش کیے جن کو سامعین نے بہت سراہا اور شاباش دی تقریب میں سید غضنفر ٖ عبدالرحمن قریشی ٖ ایم سہیل ٖ جنید قریشی ٖ رضوان احمد کے علاوہ اساتذہ اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات