سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 23:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ "شارپ" این جی او کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں ڈی ایس پی سی آر او محمد ندیم، تھانوں سے آئے ہوئے تفتیشی افسران، اور شارپ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے دوران ڈی ایس پی سی آر او محمد ندیم اور سینئر لیگل ایکسپرٹ انیلہ سرفراز نے شرکاء کو بنیادی انسانی حقوق، مہاجرین کے حقوق، اور پولیسنگ کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کے حوالے سے لیکچرز دئیے۔ اس کے علاوہ خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ پر بھی خصوصی روشنی ڈالی گئی۔ ورکشاپ کا مقصد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانا اور پولیس سروس کو مزید مؤثر اور انسانی حقوق کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا تھا۔ اختتامی تقریب میں ڈی ایس پی سی آر او نے شارپ کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :