Live Updates

آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کا پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کیساتھ الحاق کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کے پیرامیڈیکل ملازمین کی پی ڈبلیو ایف میں شامل ہونے سے پاکستان ورکرز فیڈریشن مضبوط ہوگی

منگل 29 اپریل 2025 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن نے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے ساتھ الحاق کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھر کے پیرامیڈیکل ملازمین کی پی ڈبلیو ایف میں شامل ہونے سے پاکستان ورکرز فیڈریشن مضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے وفد نے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین سے خصوصی ملاقات کی اور چوہدری محمد یاسین کو سی ڈی اے ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان بھر کے محنت کش اور ملازمین قائد مزدور چوہدری محمد یاسین کے قیادت میں مزدور وملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے اور پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن سے کٹوتی، بھرتیوں میں سنز کوٹہ پر ملازمین کے بچوں کی تعیناتی کا خاتمہ و دیگر مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جائے گا،آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن نے اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے فیڈریشن کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا،آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے وفد کی سربراہی فیڈریشن کے صدر شرافت اللہ یوسفزئی نے کی جبکہ دیگر قائدین سراج الدین برکی مرکزی سرپرست اعلی،پرویز خان مرکزی سینئر وائس چیئرمین،فضل قیوم مرکزی فنانس سیکرٹری، سمیع الرحمن مرکزی وائس چیئرمین جبکہ جوہر علی صوبائی چئیرمین پراونشل پیرامیڈیکل میڈیکل ایسوسی ایشن،سینئر نائب صدر تاج محمد، فضل حکیم نائب صدراور شمس التاج ایڈیشنل جزل سیکرٹری پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی سرپرست اعلی شوکت علی کیانی بھی موجود تھے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات