پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تفتیشی افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ میں ڈی ایس پی سی آر او محمد ندیم اور تھانہ جات سے تفتیشی افسران کی شرکت

منگل 29 اپریل 2025 23:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیاگیا،تربیتی ورکشاپ کا انعقاد شارپ(SHARP) این جی او کے تعاون سے کیا گیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی سی آر او محمد ندیم اور تھانہ جات سے تفتیشی افسران نے شرکت کی، ورکشاپ میں ڈی ایس پی سی آر او محمد ندیم، سینئر لیگل ایکسپرٹ شارپ انیلہ سرفراز اور دیگر نمائندوں نے لیکچرز دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا،تربیتی ورکشاپ کا انعقاد شارپ(SHARP) این جی او کے تعاون سے کیا گیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی سی آر او محمد ندیم اور تھانہ جات سے تفتیشی افسران نے شرکت کی، ورکشاپ میں ڈی ایس پی سی آر او محمد ندیم، سینئر لیگل ایکسپرٹ شارپ(SHARP) انیلہ سرفراز اور دیگر نمائندوں نے تفتیشی افسران کو لیکچرز دئیے، ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو بنیادی انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئیے گئے،معاشرہ کے محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ،تھانوں میں آنے والے شہریوں سے بہترین رویہ، خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی لیکچرز دیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، ورکشاپ کے اختتام پر ڈی ایس پی سی آر او نے شارپ این جی او کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔