آرپی اوراولپنڈی (کل)تھانہ کہوٹہ راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

منگل 29 اپریل 2025 23:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن (کل)بدھ کوتھانہ کہوٹہ راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن (کل)بدھ کو11بجے دن تھانہ کہوٹہ راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے بروقت اپنی درخواست کے ہمراہ مقررہ جگہ پر تشریف لائیں، شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :