چکوال ،قتل میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 23:38

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)چکوال پولیس نے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال سارہ علی ہاشمی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال سب انسپکٹر ضمیر حسین، سب انسپکٹر طیب کمال کی ٹیم کی شاندار کارروائی میں قتل کے کیس میں ملوث مجرم اشتہاری اقرارمجید ولد احمد خان ساکن سدوال جو کہ اپنی شناخت چھپاکر روپوش تھا کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :