Live Updates

پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے بہترین اورمحفوظ ملک ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت

منگل 29 اپریل 2025 23:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے بہترین اور محفوظ ملک ہے ،اس ملک میں آنے والے سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری حامد حمید بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں جس سے بیرونی اور اندرون ملک سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کریں جو لوگ پاکستان کے حوالہ سے منفی پروپگنڈا کر رہے ہیں وہ اپنی سیاسی دکانداری بند کریں اور پاکستان میں آنے والے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمختلف ممالک سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی سے مختلف سوالات بھی کیے جس کا اُنہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے جس میں اپ جیسے سرمایہ کاروں کی پاکستان امد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات