سکھرانتظامیہ کی غفلت،تفریحی پارک اجڑنے لگ گئے، قاسم پارک،لب مہران سمیت دیگر پارکوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے

منگل 29 اپریل 2025 23:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سکھرانتظامیہ کی غفلت،تفریحی پارک اجڑنے لگ گئے، قاسم پارک،لب مہران سمیت دیگر پارکوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، ناقص انتظامات کے سبب لوگ آنے سے گریزاں،خطیر رقوم سے لائے گئے بیوٹیفیکشن سامان بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارن تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں قائم تفریحی پارک اجڑ رہے ہیں، محمد بن قاسم پارک، لب مہران اور لطیف پارک سمیت دیگر علاقوں میں خطیر رقم سے ازسرنو تعمیرات و بچوں کے جھولوں سمیت چار دیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار دیکھائی دیتی ہے جبکہ تفریحی مقامات پر ناقص انتظامات کے سبب گندگی کے ڈھیربھی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت پیش کررہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کیلئے بنائے جانے والے تفریحی مقامات کی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کے باعث لوگوں نے ان مقامات کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شہر سے باہر قائم تفریحی مقامات کی طرف جانے پر مجبور ہیں،جبکہ تفریحی پارکوں کی تزئین و آرائش کیلئے لائے گئے خطیر رقم سے بیوٹیفیکشن سامان بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں شہری و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :