
مصالحت اور پسپائی کا راستہ جبر کرنے والے کو مزید جبر کا موقع فراہم کرے گا ، چینی وزیر خا رجہ
کثیرالجہتی نظریہ دوسری جنگ عظیم کے بعد بین الاقوامی نظم کی بنیاد ہے، وانگ ای کی گفتگو
منگل 29 اپریل 2025 19:15
(جاری ہے)
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا دیکھ ر ہی ہے طاقتور کی حکمرانی کا جنگل کا قانون کھل کر سامنے آیا ہے ، جبر اور غندہ گردی کو اب کسی نقاب کی ضرورت نہیں اور بین الاقوامی تعلقات کی ترقی کی بنیاد مستقل خطرے میں ہے۔
وانگ ای نے زور دیا کہ کثیرالطرفہ تجارتی قوانین کا تحفظ اس وقت سب سے اہم فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت کی اصل روح باہمی تکمیل اور باہمی مفاد پر مبنی فتح ہے، نہ کہ اس حساب کتاب میں کہ کون فائدے میں ہے اور کسے نقصان ہو رہا ہے اور نہ ہی اسے ذاتی فائدے کے حصول کا ذریعہ ہونا چاہئے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے طویل عرصے تک آزاد تجارت سے بے پناہ فائدہ اٹھایا ہے، لیکن اب وہ اپنے مالی فائدے کے لئے ٹیرف کو سودے بازی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔لہذا اگر اس وقت تمام ممالک خاموش رہے،پسپائی اور مصالحت کا راستہ اختیار کیا تو یہ صرف اور صرف جبر کرنے والے کو مزید جبر کا موقع فراہم کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ برکس ممالک کو تمام قسم کے تحفظ پسندانہ رجحانات کی مخالفت کرنی چاہیے، قواعد پر مبنی اور عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والے کثیرالجہتی تجارتی نظام کا بھرپور تحفظ کرنا چاہیے، اس کی بنیادی اقدار اور اصولوں کی حفاظت کرنی چاہیے اور تجارت کی آزادی اور سہولت کو فروغ دینا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.