ایوان بالا اجلاس، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ایمل علی خان کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شدید احتجاج

ایوان بالا میں چوروں ،ڈاکوئوں اور دہشت گردوں کی تصویروں پر پابندی لگائیں،سینیٹر ایمل ولی خان ہماری روایات ہیں ہم سب کو اس کا خیال رکھنا چاہیے ،اگر دوستوں کا اعتراض ہے کہ پہلے اس ٹاپک کو بند کیا جائے ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

منگل 29 اپریل 2025 19:25

×اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ایوان بالا میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ایمل علی خان کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شدید احتجاج ،سینیٹر ایمل ولی خان نے اپوزیشن لیڈر کو ریاستی اور حکومتی لیڈر قرار دیدیا،پی ٹی آئی اراکین کے شدید احتجاج پر وفاقی وزیر قانون کو مداخلت کرنا پڑی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اور اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان اس وقت آمنے سامنے آگئے جب ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی جانب سے سینیٹر ایمل ولی خان کو تقریر کیلئے دوبارہ فلور دیا گیا جس پر پی ٹی آئی اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وہ بطور پارلیمانی لیڈر پہلے تقریر کر چکے ہیں جس پر ڈپٹی چیرمین نے کہاکہ مجھے اس کا علم نہیں تھا تاہم اب فلور دے چکا ہوں اس موقع پر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاکہ ایوان بالا میں چوروں ،ڈاکوئوں اور دہشت گردوں کی تصویروں پر پابندی لگائیں انہوں نے کہاکہ یہ نحوست اور ذلالت گذشتہ 12سالوں سے پختونخوں پر قابض ہیں انہوں نے کہاکہ جو سینیٹرز احتجاج کررہے ہیں یہ اپوزیشن لیڈر کے اشارے پر چل رہے ہیں یہ اپوزیشن لیڈر نے بلکہ کسی اور کا لیڈر ہے یہ سرکاری اپوزیشن لیڈر ہے یہ ریاسٹ کا اپوزیشن لیڈر ہے اس موقع پروفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ہماری روایات ہیں ہم سب کو اس کا خیال رکھنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر دوستوں کا اعتراض ہے کہ پہلے اس ٹاپک کو بند کیا جائے انہوں نے کہاکہ سینیٹر ایمل ولی خان نے اس بحث کو شروع کیا تھا اور وہ دوست بھی بات کریں جنہوں نے بات نہیں کی تھی وہ بھی بات کرلیں اس موقع پر ڈپٹی چیرمین سینٹ نے کہاکہ میرے علم میں یہ بات نہیں تھی کہ سینیٹر ایمل ولی خان نے یہ بحث شروع کی تھی انہوں نے کہاکہ تمام غیر پارلیمانی الفاظ کو کاروائی سے حذف کرتا ہوں ۔

۔۔۔اعجاز خان