Live Updates

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے لئے کم از کم فیس 18لاکھ مقرر

میڈیکل کالجز زیادہ اخراجات کا ثبوت دیکر فیس 25لاکھ تک بڑھا سکیں گے

منگل 29 اپریل 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے لئے کم از کم فیس 18لاکھ مقرر کر دی۔پرائیویٹ میڈیکل کالجز سیشن 2025ء سے پانچ فیصد اضافی رقم وصول کر سکیں گے،پرائیویٹ میڈیکل کالجز زیادہ اخراجات کا ثبوت دیکر فیس 25لاکھ تک بڑھا سکیں گے،پرائیویٹ میڈیکل کالجز 2026ء سے کنزیومر پرائس انڈکس کے مطابق فیس بڑھا سکیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے اس سے قبل فیس 12لاکھ مقرر کرنے کی بھی تجویز آئی تھی کیونکہ پہلے 30سے 35لاکھ فیس کئی کالجز میں لی جارہی تھی ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :