نو مئی ،کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا مقدمہ، سماعت 3مئی تک ملتوی

منگل 29 اپریل 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) نو مئی ،کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کیخلاف جیل ٹرائل کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن کے 4گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،عدالت نے مزید سماعت 3مئی تک ملتوی کر دی،دیگر گواہوں کو بھی طلب کرلیا ۔عدالت نے 21پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،محمود الرشید ،عمر سرفراز چیمہ کی حاضری مکمل کی گئی ،برضمانت ملزمان بھی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے شاہ محمود قریشی کا سپلیمنٹری چالان طلب کر رکھا ہے۔