ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان کا سنٹرل جیل کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

منگل 29 اپریل 2025 20:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد عباس نے سنٹرل جیل کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مجسٹریٹ محمد جاوید، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی،میڈیکل آفیسراور دیگرافسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران، جیل ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر، نوعمر وارڈ، خواتین وارڈ، مختلف بیرکس اور بلاکس کا دورہ کیا اور اسیران سے مسائل پوچھے اور قیدیوں کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔انہو ں نے معمولی جرائم میں ملوث سات قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے، یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :