ق*قصور ڈانس : توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت

منگل 29 اپریل 2025 21:05

ی*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز اورقصور ڈانس پارٹی ملزمان کی ویڈیو وائرل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اینکر حماد اسلم اور تہمینہ شیخ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نیڈیجیٹل میڈیا سے مواد ہٹانے کے ازخود اختیار بارے پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے وفاقی حکومت سے مواد ہٹانے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے 13 مئی کو دلائل طلب کرلئے، وشال شاکر کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے حماد اسلم اور تہمینہ شیخ کے جواب کو فائل کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے قصور ڈانس پارٹی ملزموں کی ویڈیو وائرل کرنے والے کو تحریری معافی نامہ جمع کروانیکا حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے قصور واقعہ پر ہائی پاور کمیٹی بنائے جانے پر توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جا رہی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیمرا کے بنائے گئے سوشل میڈیا رولز مکمل طور پر مذاق ہے،پہلے تو آپ سوشل میڈیا کمپنیوں کے دفتر کھولیں، آپ نے سوشل میڈیا رولز میں لکھا کہ سوشل میڈیا گائیڈ لائنز اور سوشل میڈیا رولز ٹکرائیں گے تو رولز غالب رہیں گے، ٹویٹر کی گائیڈ لائنز پر پیمرا کے سوشل میڈیا رولز کیسے غالب آئیں گی آپ کیسے ٹویٹر سے مواد حذف کروائیں گی وکیل پیمرا نے موقف اپنایا کہ پیمراکے پاس شکایت آئے گی تو پیمرا اس مواد کو ختم کروانے کیلئے آگے کارروائی کریگا،اگر متنازع مواد پیکا ایکٹ کی زد میں آیا تو سوشل میڈیا رولز کے تحت اس مواد کو ہٹوایا جائے گا۔