زرعی یونیورسٹی پشاور میں ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج

منگل 29 اپریل 2025 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)زرعی یونیورسٹی پشاور میں ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج، احتجاج کے باعث یونیورسٹی کے تمام دفتری امور اور کلاسیز بند ،مظاہرین کی وی سی خلاف کے نعرے بازی اور حکومت سے وی سی کے خلاف انکوئری کمیٹی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایک بار پھر ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور،،یونیورسٹی کے دفاتر بند، کلاسیں مقفل ہیں ، تعلیمی سرگرمیاں معطل ، ملازمین کی جانب سے یونیورسٹی میں گو وی سی گو کے نعروں گونج اٹھے ،ملازمین کا کہنا ہے کہ 2023ء اور 24 میں تنخواہوں میں 30 اور 20 فیصد اضافہ کے بقایاجات ادا کئے جائیں ، 10 ماہ ایریئرز ادا نہیں کئے جا رہے۔

وی سی اپنے چوری چھپے اپنے 46 لاکھ روپے کے بقایاجات وصول کر لئے ہیں ۔ یونیورسٹی مسلسل مالی بحران کا شکار ہے ،تنخواہوں کی ادائیگی مسلسل تاخیر کا شکار ہے ، ملازمین کی ترقیاں بھی رکی ہوئی ہیں۔ مظاہرین کا حکومت سے انکوائری کمیٹی بنانے اور معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ جبکہ ملازمین نے خراب رینکنگ اور مالی بدحالی کا ذمہ دار سابق وائس چانسلر کو قرار دے دیا ، ملازمین نے بقایاجات ادا نہ کرنے پر احتجاج میں مزید شدت لانے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :