ؒ خیبرپختونخوا اسمبلی کی سب کمیٹی برائے قواعد کار و طریقہ کار، مراعات اور سرکاری یقین دہانیاں پر عملدرآمد کا اجلاس

/خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، کمیٹی کو ہاؤس کے عملے کی مجموعی تعداد اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی

منگل 29 اپریل 2025 21:40

y پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی سب کمیٹی برائے قواعد کار و طریقہ کار، مراعات اور سرکاری یقین دہانیاں پر عملدرآمد کا اجلاس چیئرمین تاج محمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی شرافت علی، محمد انور خان اور میاں عمر کاکاخیل نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی کو ہاؤس کے عملے کی مجموعی تعداد اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد بالخصوص ایس-1 اور ایس-2 بلاکس خستہ حالی کا شکار ہیں، جن کی مکمل تزئین و آرائش ناگزیر ہے۔اجلاس میں بجلی، پانی اور گیس کے نظام کی مکمل مرمت اور بہتری پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی نے پرانے اور ٹوٹے ہوئے فرنیچر کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا تاکہ عملاً صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔مزید برآں، کمیٹی نے اسلام آباد ہاؤس کی صفائی اور مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانے، اور خصوصی دوروں کے موقع پر معزز اراکین اسمبلی کے لیے کمرے دستیاب ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی نے عملے کی تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شفٹ انچارج، ویٹرز اور دیگر عملہ کو مہمان نوازی کے جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے تاکہ معزز مہمانوں کو بہترین خدمات مہیا کی جا سکیں۔