مکہ مکرمہ ، عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کےلیے 3 ہزار 161 پرمٹ جاری

بدھ 30 اپریل 2025 10:20

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کےلیے 3 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق میونسپلٹی کا کہنا ہے مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش کے لیے جن عمارتوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان کی تعداد 3 ہزار 161جبکہ کمروں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 232 ہے۔ میونسپلٹی کا کہنا ہے عازمین کی رہائشی عمارتوں کےلیے معیار مقرر کیے گئے ہیں جن کی جانچ کے بعد متعلقہ تفتشی ٹیم پرمٹ جاری کرنے کی منظوری دیتی ہے۔ جن عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں 18 لاکھ 71 ہزار 336 عازمین کی رہائش کے انتظامات ہیں جو مقررہ معیار کے مطابق ہیں۔

متعلقہ عنوان :