سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام تھاڈکی پہلی بیٹری آپریشنل ہو گئی

جمعہ 4 جولائی 2025 13:28

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام تھاڈکی پہلی بیٹری آپریشنل ہو گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)امریکہ کا جدید ترین دفاعی نظام ' تھاڈ' سعودی عرب میں آپریشنل ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے مملکت کے 30 جون سے یکم جولائی کے بعد جمعہ کوبتایاکہ امریکہ کے دفاعی نظام ' ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ڈیفینس سسٹم کی پہلی بیٹری پوری طرح سے آپریشنل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سینٹ کام کے مطابق دونوں اعلی فوجی عہدے داروں کی اس ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی تعاون اور سلامتی سے متعلق دلچسپی کے مشترکہ امور زیر بحث آئے۔

متعلقہ عنوان :