سعودی عرب، زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعہ 4 جولائی 2025 15:18

سعودی عرب، زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 411،546 نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔

(جاری ہے)

سعودی سیکیورٹی اداروں نے 2 سعودی شہریوں اور ایک تارکینِ وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔یہ گرفتاریاں منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران کی گئیں۔سیکیورٹی حکام نے شہریوں سے منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کی اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :