امریکہ اگلے ہفتے اوسلو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا خواہاں

عمان اور قطر کے حکام ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ذرائع

جمعہ 4 جولائی 2025 13:22

امریکہ اگلے ہفتے اوسلو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا خواہاں
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)اامریکی وائٹ ہائوس کے ایلچی سٹیو وٹکوف اگلے ہفتے اوسلو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ جوہری مذاکرات کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی تہران اور نہ ہی واشنگٹن نے اس ملاقات کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وٹکوف اور عراقچی اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ذرائع نے کہا کہ سلطنت عمان اور قطر کے حکام ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاس کے ایک اہلکار نے ویب سائٹ کو بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کوئی سفری اعلان نہیں ہے۔