مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج

مہاراشٹر کے مختلف شہروںمیںڈیڑھ سے دولاکھ ٹرک ہڑتال میں شامل ہو چکے ہیں ،کنونیئر ایکشن کمیٹی

جمعہ 4 جولائی 2025 16:44

مہاراشٹرمیں 2 لاکھ  ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ای۔ چالان اور ہراسانی کیخلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ ریاست بھر میں تقریباً ڈیڑھ سے دو لاکھ ٹرک اور دیگر مال بردار گاڑیاں غیرمعینہ مدت کی ہڑتال پر چلی گئی ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منگل اور بدھ کی رات سے جاری یہ ہڑتال ای۔ چالان اور ہراسانی کیخلاف کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپوٹروںکا کہنا ہے کہ ای چالان کے نام پر کیجانے والی سختی نے انکے روز مرہ کے کاموںکو ناقابل برداشت بنادیا ہے ، مذکورہ چالان کی آڑ میں ٹرانسپوٹروں سے غیر ضروری جرمانے وصول کیے جاتے ہیںاور مسلسل ہراساںکیا جا تا ہے ۔ احتجاج کی قیادت کرنے والی ایکشن کمیٹی کے کنوینر ادے برگے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے مختلف شہروںمیںڈیڑھ سے دولاکھ ٹرک ہڑتال میں شامل ہو چکے ہیں ۔

انہوںنی کہا کہ ضروری اشیاء دودھ ، سبزیاں اور دوائیں لانے والی گاڑیاں ہڑتال کا حصہ نہیں ہیں تاکہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میںکوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ اس ہڑتال کے اثرات دارلحکومت ممبئی اور دیگر صنعتی شہروں میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ٹرانسپوٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا جاتا ،ہڑتال جاری رہے گی۔