ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار

ایران اپنی طاقت اور صلاحیتوں کے مقابلے میں کمزور ہو چکا ہے،گفتگو

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:21

ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)امریکہ نے نئی حقیقتوں اور ایرانی فوجی اور جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی کارروائیوں کے نتائج کا سامنا کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان حقائق سے ایران کے مسئلی کے اگلے مرحلے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے کیسے نمٹیں گے، اس حوالے سے کچھ واضح نہیں ہے۔

(جاری ہے)

B-2 بمبار طیاروں کے جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

تاہم امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سی آئی اے کی قیادت میں، اہم نقصان کی بات کی۔ اس کے بعد بدھ کو پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام دو سال کے لیے پیچھے چلا گیا ہے۔ تاہم امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی طاقت اور صلاحیتوں کے مقابلے میں کمزور ہو چکا ہے۔