غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی ہماری ترجیح رہے گی ،اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی فوجی 7 اکتوبر سے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں تاکہ ان یرغمالیوں کو واپس لایا جا سکے،خطاب

بدھ 30 اپریل 2025 13:51

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ اس دوران اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی حکومت کی پہلی ترجیح غزہ سے یرغمال بنائے گئے افراد کی واپسی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اجلاس میں نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ اسرائیلی فوجی 7 اکتوبر سے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں تاکہ ان یرغمالیوں کو واپس لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :