امریکا،ایران معاہدے کے امکانات بہت وسیع ہیں،اسرائیلی وزرا کو بریفنگ

بدھ 30 اپریل 2025 14:26

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) اسرائیل کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے تل ابیب میں سینئر وزرا کو مطلع کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت سمت میں تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اسرائیل میں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم تھے۔اسرائیل کی وزارتی کونسل برائے سیاسی اور سلامتی امور کا بھی اگلے اتوار کو اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس متوقع ہے۔