پری مون سون سیزن کی تیاریوں کی مانیٹرنگ، چینل ون پر جاری ڈی سلٹنگ مہم کا جائزہ

بدھ 30 اپریل 2025 15:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) فراہمی و نکاسی آب کے ادارے واسا فیصل آبادکے منیجنگ ڈائریکٹرعامر عزیز کی ہدایت پر پری مون سون سیزن تیاریوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈی ایم ڈی سروسز اکرام اللہ چوہدری نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ حسان ناصر کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ اور مین سرگودھا روڈ پر چینل ون پر جاری ڈی سلٹنگ مہم کا جائزہ لیا جبکہ ڈائریکٹر ڈرینج فرحان اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ڈرینج فرحان اکرم نے پری مون سون تیاریوں کے تحت مین چینلز اور ڈرینج نالوں کی صفائی کے کام کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ واسا فیصل آباد کی جانب سے مون سون سیزن سے قبل مین چینلز کی ڈی سلٹنگ کیلئے ایک جامع اور مؤثر پلان تشکیل دیا گیا ہے جس پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مین چینلز کی ڈی سلٹنگ مکمل کی جارہی ہے جس کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو بھی بھجوائی جارہی ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ موسم برسات سے قبل مین چینلز کی ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا جبکہ ڈی سلٹنگ مہم کی مانیٹرنگ کیلئے واسا افسران کی ٹیمیں بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :