ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نیلم کو غیر قانونی اقدامات سے روکا جائے، محمد صادق ایڈووکیٹ

بدھ 30 اپریل 2025 17:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نیلم کو غیر قانونی اقدامات سے روکا جائے ضلع نیلم کے پرائمری گرلز ادارہجات میں ایلیمنٹری معلمہ کے بجائے پسند وناپسند کی بناء پر پرائمری گرلز سکول تربن میں ایلیمنٹری معلمہ کے بجائے دستکاری معلمہ جس کی اسامی پھالدی مڈل سکول میں ہے کو تبادلہ کر کے ایلیمنٹری اسامی پر حاضر کیا ہوا ہے جبکہ بے شمار ایلیمنٹری معلمہ لوکل رہائش پذیر ہونے کی بناء پر دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جس کے عرصہ قیام 8/10 سال میں جو لوکل سٹیشن سے باہر ہیں دستکاری معلمہ کو ایلیمنٹری خالی اسامی پر حاضر کرنا سرا سر غیر قانونی ہے مذکورہ دستکاری معلمہ بدوں ٹیسٹ انٹرویو پھلاوی ضلع نیلم مڈل سکول میں تعینات تھی D.E.O نیلم اور A.E.O نیلم نسواں کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف محکمہ تعلیم کی بے حسی معنی خیز ہے ان خیالات کا اظہار محمد صادق ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل باڑیاں ضلع نیلم کے گائوں تربن میں D.E.O نسواں نیلم نے ایلیمنٹری اسامی پر دستکاری معلمہ کو تعینات کر کے تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دستکاری معلمہ بچوں کوکیا تعلیم دے گی انہوں نے کہا کہ DEO نسواں نیلم نے اپر نیلم پھلاوی سے دستکاری معلمہ کو تبادلہ کر کے گرلز پرائمری سکول تربن میں ایلیمنٹری خالی آسامی پرحاضر کیا ہے جو کہ سرا سر زیادتی ہے محکمہ تعلیم کیاعلیٰ حکام احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن کو اس غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :