ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس

بدھ 30 اپریل 2025 17:36

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنائیت ، ریسکیو 1122 ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف، سی او ضلع کونسل، سی او میونسپل کمیٹیز ، ہائی وے، ایکسائز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اجلاس میں موجود افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے بنائے جانے والے روڑز پر لین مارکنگ اور کے ٹایئز کو یقینی بنایا جائے ، روڈ لیول اور میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہکوٹ روڈ پر تینوں نہروں پر حفاظتی دیواریں اور جنگلے لگائے جائیں ، نہروں اور برساتی نالوں پر سائن بورڈز اور ریفلیکٹرز آویزاں کیا جائیں۔

ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ مین شاہرات پر سپیڈ بریکرز نہ بنائے جائیں اور متعلقہ افسران سکولوں کے جانے والے راستوں کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔انہوں نے ٹریفک پولیس و دیگر اداروں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں ، روڈز پر لوڈنگ پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں ، وزن کی رسید نہ رکھنے والی لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں تحصیلوں میں غیر قانونی روڑ کٹس کو بند کر دیا جائے ، ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے مقررہ حد سے زیادہ وزن ڈالنے والی گاڑیوں کو آف لوڈ کروا دیا جائے۔ڈی سی ننکانہ نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو بائیکس اور گاڑیاں دینے سے گریز کریں اور انکی زندگیوں کی حفاظت کریں۔\378

متعلقہ عنوان :