Live Updates

سیالکوٹ،محنت کش طبقات ملک کا اثاثہ ہیں ،اپنا خون پسینہ سینچ کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں ، صدر ہیومن رائٹس کمیشن

بدھ 30 اپریل 2025 18:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) صدر ہیومن رائٹس کمیشن اینڈ سوشل جسٹس ضلع سیالکوٹ محمد زاہد قریشی نے یوم مئی کے موقع پر کہا کہ محنت کش طبقات کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں،مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھیتوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر تعمیراتی جگہوں پر سخت محنت کرنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق اور اجرت کے حوالے سے مزید اصلاح کی ضرورت ہے کسی بھی ریاست کی تعمیرو ترقی میں محنت کش اپنا خون پسینہ سینچ کر ملک کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں ،پاکستان کا ہر شہری یونہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی استعداد کے مطابق کوشش کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے کسی بھی ریاست کو پوری زمہ داری سے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے،یوم مزدور پر ہم پاکستان کے تمام محنت کش طبقات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات