مظفرگڑھ،بیوی کے قاتل کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا

بدھ 30 اپریل 2025 18:08

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) تھانہ صدر مظفرگڑھ کے علاقے میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو عدالت نے سزائے موت اور 3 لاکھ جرمانے کی سزاسنادی۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر مظفرگڑھ میں مورخہ 10.01.2024 کو مقدمہ درج کیا گیا جہاں شوہر پر الزام تھا کہ اس نے ڈنڈے کے وار کر کے بیوی کو قتل کیاہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او افتخار ملکانی کی طرف سے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مادی و واقعاتی شہادتیں اکٹھی کی گئیں اور تفتیش کی تکمیل کر کے کیس عدالت میں جمع کروادیا گیا جہاں پراسیکیوشن برانچ کی مدد سے مضبوط شواہد اور گواہان نے واقعہ کو ثابت کیا جہاں ظلم و بربریت برپا کرنے والے ملزم شوہر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ چوہدری محمد آصف نے سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔